اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع مسجد و امام بارگاہ میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں کچھ مزید انکشاف ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق امامیہ مسجد پر ہونے والے حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی ہے۔ خوفناک دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور حملے میں خیبر اور مہمند ایجنسی کے دہشتگردوں کو استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس خودکش حملہ آور کی عمر ۲۲ سال تھی اور اس کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا۔ خود کش حملہ آور کی شناخت اس کی انگلیوں سے کی گئی اور وزیر اعلٰی نے واقعے کے فورا بعد خود کش حملہ آور کی شناخت کا حکم دیا تھا۔ باقی حملہ آوروں کی شناخت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲